تازہ تر ین

وزیر اعظم کی دولت مشترکہ کے امور نوجوانان کے وزراء کو دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ اجلاس کے انعقاد سے اس کثیر الجہتی فورم کےچارٹر کے مطابق ہماری مشترکہ اقدار اور اصولوں پراچھے اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان دولت مشترکہ کی نوجوان نسل کی ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کی مد میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،جامع اور پائیدار ترقی کے لئے ڈیجیٹل طور طریقوں کو اپنانا کامیابی کی کنجی ہے، ڈیجیٹل ترقی کی تقسیم میں تفاوت دور کرنا ہمارا عزم ہے، جنوری 2023 میں دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے وزراء امور نوجوانان کے 10 ویں اجلاس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔
روانڈا میں دولت مشترکہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ میں ذاتی طور پر آپ کے درمیان موجود نہیں ہوں تاہم دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان حکومت کے اجتماع سے خطاب کرنا میرے لئے باعث مسرت ہے۔
انہوں نے روانڈا کی عوام،حکومت اور صدر پالکے گامے کو اس اجلاس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خوبصورت شہر کیگالی میں اس اجلاس کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آج ہم یہاں اپنی قوموں کے مستقبل کے بارے میں غور کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں، میں ایسے کثیر الجہتی فورم کو زبردست الفاظ میں سراہتا ہوں جن کے دولت مشترکہ کے چارٹر کے مطابق ہماری مشترکہ اقدار اور اصولوں پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دولت مشترکہ ممالک کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،انہی نوجوانوں کے ہاتھوں میں دنیا کا مستقبل ہے، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ذرائع کے ہماری زندگی میں بڑھتے کردار کے سبب ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ تخلیقی،جامع اور پائیدار ترقی کے لئے ڈیجیٹل طور طریقوں کو اپنانا ہی کامیابی کی کنجی ہے اس لئے میرا یہ عزم ہے کہ ہم ایسے اقدامات اٹھائیں جن کی مدد سے معاشروں کے درمیان موجودہ ڈیجیٹل ترقی کی تقسیم کم تر کی جائے اور ہم اپنے ہاں ڈیجیٹل خواندگی اور فنی مہارت کو فروغ دیں۔ اپنی نوجوان آبادی کو ہر طرح کی تعلیم اور تدریسی سرگرمیوں کے ذریعے ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں فخر سے اعلان کررہا ہوں کہ پاکستان کو یہ اعزاز بخشا گیا ہے دولت مشترکہ ممالک کے امور نوجوانان کے وزراء کی 10 ویں کانفرنس کی میزبانی جنوری 2023 میں پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کرے گا۔
وزیر اعظم نے دولت مشترکہ کے امور نوجوانان کے وزراء کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تاکہ وہ ہمارے خوبصورت ملک کے حسن اور تنوع کا جائزہ لے سکیں اور ہمیں اپنی مہمان نوازی کا موقع دیں۔ ہم دولت مشترکہ کی نوجوان نسل کی ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کی مد میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv