تازہ تر ین

امریکہ میں 18 فٹ لمبا اژدھا پکڑا گیا

فلوریڈا : (ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں دیو قامت اور اب تک کا سب سے بڑا اژدھا پکڑا گیا ہے جس کا وزن 98 کلوگرام جبکہ لمبائی 18 فٹ ہے۔
رپورٹ کے مطابق حیاتیات کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ اب تک پکڑے جانے والا سب سے بڑا مادہ سانپ ہے۔ ٹیم کی جانب سے اژدھے کی آٹوپسی کے دوران اس کے جسم سے 122 انڈے ملے جبکہ یہ بھی معلوم ہوا کہ اس جانور کی آخری خوراک سفید دم والا ہرن تھا۔
نیشنل جیوگرافک کی ٹیم نے اس دریافت کو ریکارڈ کیا ہے جس میں انہوں نے اژدھے کو جنگلی جانوروں کے لیے خطرناک قرار دیا، کیونکہ اژدھے میں افزائش کا عمل بہت تیز ہوتا ہے اور یہ جنگلی حیات کے لیے بھی خطرے کا باعث ہوتے ہیں۔
ٹیم کا کہنا ہے کہ جنوبی فلوریڈا کے جنگلوں میں دیو قامت اژدھوں کی موجودگی ایک اہم مسئلہ ہے۔ 2013 سے اب تک جنوب مغربی فلوریڈا میں 100 مربع میل کے رقبے سے ایک ہزار اژدھوں کو پکٹرا جا چکا ہے، جبکہ ان کی آٹوپسی سے معلوم ہوا کہ یہ درجنوں کی تعداد میں سفید دم والے ہرن کو نشانہ بنا چکے ہیں، جبکہ 24 اقسام کے جانوروں اور 47 اقسام کے پرندوں کی باقیات بھی اژدھے کے معدے سے ملی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv