تازہ تر ین

نواب شاہ میں بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی، ووٹرز کو راغب کرنے کی دوڑ عروج پر

لاہور: (ویب ڈیسک) نواب شاہ میں بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے، انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہیں۔
بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں نواب شاہ میں تیاریاں عروج پہنچ گئی ہیں، سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنے اپنے حلقوں میں طوفانی دورے کئے جارہے ہیں اور ووٹرز سے ووٹ لینے کے لئے تمام جتن کئے جا رہے ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا آبائی حلقہ ہونے کے باعث تمام سیاسی پنڈتوں کی نظریں نواب شاہ پر مرکوز ہیں، ماضی میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اپنا اپنا ناظم منتخب کرا چکی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv