تازہ تر ین

ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ: پاکستانی ریسلرز نے سلور میڈل جیت لیے

ماسکو : (ویب ڈیسک) ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ریسلرز وقاص افضل اور محمد سعد نے سلور میڈل جیت لیے۔
روس میں جاری ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ریسلرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی، دو ریسلرز وقاص افضل اور محمد سعد اپنی اپنی ویٹ کیٹگری میں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔
چیمپیئن شپ کے فائنل میں روس کے ریسلر نے پاکستان کے وقاص افضل کو جبکہ کرغزستان کے ریسلر نے پاکستان کے محمد سعد کو شکست دی۔
واضح رہے کہ چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت 45 ممالک کے ریسلرز شریک ہیں، پاکستان کے 10 ریسلرز مزید مختلف کیٹیگریز میں ایکشن میں دکھائی دینگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv