لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں جاری حالیہ پری مون سون اسپیل ختم ہو گیا، آج ملک بھر میں موسم خشک رہے گا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ سندھ میں نوابشاہ، مٹھی اور دادو میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔ بلوچستان میں سبی، نوکنڈی اور تربت میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
