تازہ تر ین

امریکی ماڈل کی انسٹاگرام اسٹوری کا معاملہ، آمنہ الیاس نے بھی منال کو نہ چھوڑا

کراچی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین کے بعد اب ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی منال خان کو ٹرول کیے بنا نہ رہ سکیں۔
کچھ دن قبل اداکارہ منال خان کی جانب سے امریکی سوشل میڈیا اسٹاراور ماڈل کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگایا گیا جس کے بعد منال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں اور صارفین نے ان پر خوب میمز بنائیں۔تاہم اب آمنہ الیاس بھی ان سوشل میڈیا صارفین میں شامل ہوگئی ہیں جو منال کو ٹرول کررہے ہیں۔
آمنہ الیاس نے فالسوں، انگور، خوبانی، آڑو اور کیلوں کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی منال کو ٹیگ کیا۔
آمنہ نے محبت کے اظہار والا ایموجی بنایا اور ساتھ ہی لکھا کہ ‘میرا پلیٹر بھی پوسٹ کرو’۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv