تازہ تر ین

دعا زہرہ کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، آج ہی سنایا جائیگا

کراچی: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے دعا زہرہ کی کم عمری میں شادی کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دعا زہرا کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف والدین اپیل کی سماعت ہوئی، دعا زہرہ کے والد عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ بیٹی سے صرف 5 منٹ کی ملاقات ہوئی، وکیل نے بتایا کہ کیس میں میڈیکل بورڈ نہیں بنا۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست پر لڑکی کو لایا گیا اور مرضی پوچھ لی گئی، سندھ ہائی کورٹ نے لڑکی کو اپنی مرضی سے جانے کی اجازت دی، اب آپ کیا چاہتے ہیں؟
عدالت نے مزید کہا کہ معاملے میں چائلڈ میرج کی بات تو سمجھ آتی ہے لیکن اغوا کا دعویٰ سمجھ نہیں آرہا، لڑکی دو عدالتوں میں اپنی مرضی سے جانے کا بیان دے چکی ہے۔
بعدازاں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرہ کی کم عمری میں شادی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv