تازہ تر ین

برطانیہ میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس رپورٹ

لندن: (ویب ڈیسک) لندن کی سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے،جس کے بعد حکومت نے قومی سطح پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے سیوریج کے پانی میں پولیو کے زندہ وائرس پائے گئے ہیں تاہم عوام میں وائرس پھیلنے کا خطرہ کم ہے، اس کے باوجود محکمہ صحت نے عوام سے ویکسینیشن کرانے کی اپیل کی۔
یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یو کے ایس ایچ اے) نے کا کہنا تھا کہ فروری میں نکاسی آب کی معمول کے مطابق نگرانی چل رہی تھی کہ مشرقی اور شمالی لندن میں ویکسین میں پائے جانے والے کمزور مگر زندہ پولیو وائرس کو دریافت کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے جمع کیے جانے والے نمونوں میں یہ وائرس موجود پایا گیا ہے۔
برطانوی محکمہ صحت کی عہدیدار ڈاکٹر ونیسا کہتی ہیں کہ دریافت ہونے والا وائرس بے شک کمزور ہے مگر اس میں پھیلنے کی صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان آبادیوں اور برادریوں میں وائرس پھیلنے کا امکان زیادہ ہے جن میں ویکسینیشن کی شرح کم ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 1984 میں پولیو کا آخری کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد 2003 میں برطانیہ کو مکمل طور پر پولیو فری قرار دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پولیو وائرس ہاتھوں کی ناقص صفائی، پانی اور غذائی آلودگی سے پھیلتا ہے مگر کبھی کبھار کھانسی اور چھینکوں سے بھی ایک سے دوسرے میں منتقل ہوجاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv