تازہ تر ین

عامر خان کی تیز بارش میں بیٹے کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ تیز بارش میں فٹبال کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیو عامر خان کے ان کے پروڈکشن ہاؤس ’عامر خان پروڈکشنز‘ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’تیز بارش میں بھرپور مزے، عامر اور آزاد بارش میں فٹبال سیشن سے لطف اندوز ہورہے ہیں‘۔
اس ویڈیو کو عامر خان کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے ان کے مداح کمنٹ سیکشن میں عامر کی خوب تعریف کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ان کی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv