تازہ تر ین

‘پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز ستمبر، اکتوبر میں کھیلی جائے گی’

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز ستمبر، اکتوبر میں کھیلی جائے گی، سیریز کے شیڈول پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی۔
ذرائع پاکستان کرکٹ بوردڈ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز 13 ستمبر سے 2 اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے گی، مقابلے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔
دونوں بورڈز کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے پر اتفاق ہوا تھا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم آخری بار 2005 میں پاکستان آئی تھی، اس دوران 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے،ان میں میزبان ٹیم نے2-1سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ملتان میں گرین کیپس سرخرو ہوئے، فیصل آباد میں مقابلہ ڈرا ہوگیا، لاہور میں بھی پاکستان نے برتری ثابت کردی، 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں گرین شرٹس 3-2 سے سرخرو ہوئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv