اسلام آباد: بھارتی سفارت کار کی جانب سے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دینے پر پاکستان نے بھارتی حکومت کو سخت جواب دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی سفارت کار کی جانب سے جموں و کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ انگ قرار دینے پر اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی قونصلر عمران خان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ اب اس پر ہندوستان کا کوئی حق ہے، جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں ایک متنازع خطہ ہے جس کے مستقبل کے فیصلے کا اختیار اہل کشمیر کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار داد کو تسلیم کرچکا ہے اور اب اس پر عمل درآمد ہونا ہے، بھارتی مؤقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کی سات دہائیوں سے مسلسل خلاف ورزی ہے، ہندوستان جموں و کشمیر میں جغرافیائی تبدیلیاں کرکے وہاں کی مسلم آبادی کو ہندو آبادی کے مقابلے میں اقلیت بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

