تازہ تر ین

کراچی : جرائم پیشہ افراد کوپکڑنے کیلئے ای ڈیوائس لگانے کافیصلہ 12 ہزار عادی مجرم ،برطانیہ میں 25 سال سے مانیٹرن

کراچی میں ٹریکر کے ذریعے عادی مجرموں پر نظر رکھنے کا مجوزہ منصوبہ بنایا گیا ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریکر بینڈ کے ذریعے عادی مجرموں پر نظر رکھی جائے گی، ٹریکر ملزمان کے ٹخنوں یا کلائی پر باندھا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر عادی جرائم پیشہ افراد کو ای ڈیوائس لگائیں گے۔

عادی مجرموں کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے ٹریکر لگایا جائے گا اور تھرڈ پارٹی ہی ملزمان کی لوکیشن مانیٹر کرے گی۔

کراچی پولیس چیف کا بتانا ہے کہ ٹریکر کے ذریعے ملزمان کی نقل و حرکت مانیٹر ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق 12 ہزار عادی مجرم شہر میں موجود ہیں اور برطانیہ میں 25 سال سے عادی مجرموں کو ٹریکر کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv