چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی اپیل مسترد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ سنا دیا.
چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کالعدم قراردینے سے متعلق یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد ہو گئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کی اپیل دائر کر رکھی تھی۔
یوسف رضا گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل پر 22 دسمبر 2021 کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کچھ پہلوؤں پر مزید معاونت کیلئے کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا تھا۔

خیبرپختونخوا کے عوام نے غداروں اور غیر ملکی غلاموں کو مسترد کر دیا: وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج تمام غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کیلئے تنبیہ ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے غداروں اور غیر ملکی غلاموں کو مسترد کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی پی ٹی آئی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ، سیکیورٹی میں اضافہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ ہے۔
فواد چودھری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیکیورٹی ادارو ں کی رپورٹس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اب فیصلہ عدم اعتماد تحریک کا نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل ہونا ہے، اسد عمر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے یا ناکام اس میں ایک روز باقی رہ گیا ہے، تاہم خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں عوام نے تحریک انصان کا انتخاب کر لیا ہے۔
جس پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کو بھاری کامیابی ملی ہے۔
ٹوئٹر پر اسد عمر نے پوسٹ میں لکھا کہ خیبر پختون خواہ کے الیکشن میں تحریک انصاف کی بھاری کامیابی نے ثابت کردیا کے قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے.
اب فیصلہ عدم اعتماد تحریک کا نہیں ہونا، اب فیصلہ یہ ہونا ہے کے پاکستان کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے یا چند ضمیر فروش سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا۔

برازیل: مسافر بس کھائی میں جاگری، 11 افراد ہلاک

برازیل : (ویب ڈیسک) برازیل میں مسافر بس پہاڑ سے گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور20 زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق، بس میں 30 سے ​​زائد مسافر سوار تھے، جو کہ ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزدور تھے۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بس ڈرائیور نے لین چھوڑنے اور الٹنے سے پہلے اپنی سمت کھو دی تھی۔
حادثے کے وقت بارش ہو رہی تھی، اس کے علاوہ پولیس کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں حادثہ پیش آیا وہاں ایک خطرناک موڑ تھا۔ جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ امدادی کارکن زخمیوں کو بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں، جنہیں علاقے کے قرینی اسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے۔

کراچی پولیس نے ملیر سے خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لیا، دھماکہ خیز مواد برآمد

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی پولیس نے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق دہشتگرد میر سردار خان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزم سے 5 پیکٹ دھماکہ خیز مواد، ایک بیٹر، بال بیرنگ، وائر برآمد کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2003 میں تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ ملزم نے 2007 میں ڈی آئی خان میں این جی او آفس پر حملے کا اعتراف بھی کیا۔
ملزم ساتھیوں کے ساتھ ایف سی فورٹ ٹینک پر حملہ کرچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

سی ٹی ڈی بلوچستان کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک، گولہ بارود برآمد

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کاونٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق ہلاک دہشت گرد پولیس اور لیویز کے تین اہلکاروں کی شہادتوں کے علاوہ دیگر سنگین نوعیت کی دہشت گردہ کارروائیوں میں بھی ملوث تھے ۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے سب مشین گن ،پستول، ہینڈ گرنیڈز اور دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیا گیا۔
ہلاک دہشت گردوں کے خلاف ایف سی ٹی ڈی تھانے کوئٹہ میں مقدمہ درج کر کے دہشتگردوں کے مزید ساتھیوں کے خلاف تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

امریکا کا پاکستانی حکومت کو دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق الزامات تسلیم کرنے سے انکار

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے پاکستان کے سفیر کے مراسلے میں لگے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے حقائق کے خلاف قرار دے دیا۔
وائٹ ہاؤس کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر”کیٹ بیڈنگ فیلڈ” نے کہا کہ مراسلےمیں لگے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ مراسلےمیں لگے الزامات میں صداقت نہیں، انہوں نے کہا پاکستان میں ہونے والی پیش رفت کو دیکھ رہے ہیں، ہم پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے سینئر امریکی سفارتکار کو وزارت خارجہ طلب کر کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت کو امریکی دھمکی کے معاملے پر وزارت خارجہ حکام نے امریکی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ تھمایا، احتجاجی مراسلے میں امریکی حکومت سے پاکستانی داخلی معاملات میں عالمی قوانین اور سفارتی آداب کے منافی مداخلت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

امریکی سفارتکار کی وزارت خارجہ طلبی، اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے سینئر امریکی سفارتکار کو وزارت خارجہ طلب کر کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت کو امریکی دھمکی کے معاملے پر وزارت خارجہ حکام نے امریکی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ تھمایا، احتجاجی مراسلے میں امریکی حکومت سے پاکستانی داخلی معاملات میں عالمی قوانین اور سفارتی آداب کے منافی مداخلت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ امریکی سفارتکار کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی روشنی میں طلب کیا گیا۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 37 واں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں دفاع، توانائی، اطلاعات و نشریات، داخلہ، خزانہ، انسانی حقوق، منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف سمیت سروسز چیفس، قومی سلامتی کے مشیر اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں قومی سلامتی مشیر نے کمیٹی کو خط پر بریفنگ دی تھی، کمیٹی نے خط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دیا، حکومت نے خط کا بھرپور جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا تھا جس پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے مراسلے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے امریکا کا نام لے لیا
گذشتہ روز عمران خان نے قوم سے براہ راست خطاب کیا اور اس دوران انہوں نے خارجہ پالیسی پر بات کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا میں آج آپ کے پاس یہ ساری بات کرنے کے لیے اس لیے آیا ہوں کہ ابھی ہمیں 8 مارچ یا اس سے پہلے 7 مارچ کو ہمیں امریکا نے، امریکا نہیں باہر سے ملک سے، مطلب کسی اور ملک سے پیغام آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس لیے پیغام کی بات کر رہا ہوں اور اسی لیے براہ راست کر رہا ہوں، یہ ایک کسی آزاد ملک کے لیے جس طرح کا ہمیں پیغام آیا ہے، یہ ہے تو وزیراعظم کے خلاف ہے لیکن دراصل یہ ہماری قوم کے خلاف ہے۔

ملک میں کورونا کی وبا: 24 گھنٹے میں 4 افراد انتقال کر گئے، 180 نئے مریض

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 359 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 973 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 180 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 54، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 331، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 62، بلوچستان میں 35 ہزار 474، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 708، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 75 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 269 کیسز رپورٹ ہوئے۔

آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت آٹھ سے دس ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ سندھ میں نوابشاہ، مٹھی، دادو، موہنجو دڑو میں موسم شدید گرم رہے گا۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں پاسنگ آوٹ تقریب، جوانوں کا عملی تربیت کا مظاہرہ

ملتان: (ویب ڈیسک) پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں پاسنگ آوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اضلاع کے 1188 جوانوں نے نو ماہ کی تربیت کا عملی مظاہرہ کیا۔ پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں جوانوں کا شاندار انداز پاسنگ آوٹ پریڈ کا حصہ ہے جس میں مختلف اضلاع کے 1188 جوانوں نے جوڈو کراٹے، نشانہ بازی، آگ کے گولے سے نکلنے کیساتھ ویپن ہینڈلنگ اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی تربیت کا عملی مظاہرہ کیا جس پر پاسنگ آوٹ پریڈ میں موجود افسران نے جوانوں کی حوصلہ افزائی تالیوں کی گونج سے کی۔ پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر بٹالین کمانڈر گوہر مشاق کا کہنا تھا کہ جوانوں کی فزیکل فٹنس اور ویپن ہینڈلنگ اپنی مثال آپ ہے جس سے کرائم کی روک تھام اور تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی۔ پاسنگ آوٹ پریڈ میں نو ماہ کی تربیت کے دوران فزیکل فٹنس اور نشانہ بازی میں بہترین کارکردگی پر جوانوں کو تعریفی اسناد اور میڈلز بھی دئیے گئے۔