صدر مملکت نے کہا ہے کہ بھارت کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آرہا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت میں مدر ٹیریسا کے خیراتی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی خبر پر ٹوئٹ کیا جس میں لکھا ہے کہ قانون ہاتھ میں لے کر مشتعل ہندو گروہوں نے کئی بھارتی علاقوں میں کرسمس تقریبات میں خلل ڈالا۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ انتہا پسندوں نے سانتا کلاز کا پتلا جلایا ، کرسمس تقریبات اور مذہب بدلنے کے خلاف نعرے لگائے ، اس سے پہلے کے دیر ہوجائے ، دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہوگا۔
































