تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پہلی قومی سلامتی کی منظوری دے دی گئ ہے۔
نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس نے آج ملک کی پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دی ہے، یہ پالیسی کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیگام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس نے آج ملک کی پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دی ہے۔ پالیسی کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیگی”

