ترکی میں ایک شامی شہری کو امریکی ویزہ فروخت کرنے اور جعلی پاسپورٹ کے الزام میں لبنان میں تعینات امریکی سفارت کار کو حراست میں لے لیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 11 نومبر کو استنبول ایئرپورٹ پر ایک شامی شہری نے جرمنی جانے کے لیے کسی دوسرے شخص کا پاسپورٹ استعمال کرنے کی کوشش کی۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے شخص نے بتایا کہ یہ ویزہ ایک امریکی سفارت کار نے لگوایا اور پاسپورٹ بھی اسی کا ہے جس کے لیے سفارت کار کو 10 ہزار ڈالر کی رشوت بھی دی۔
ایئرپورٹ سے حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دو شخص ایئرپورٹ پر ملتے ہیں اور ایک دوسرے سے کپڑے تبدیل کرتے ہیں۔ امریکی شخص شامی شہری کو پاسپورٹ اور ویزہ دیتا ہے اور چلا جاتا ہے۔
ترک پولیس نے مذکورہ شخص کے بیان پر کارروائی کرتے ہوئے لبنان میں تعینات امریکی سفارت کار کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے جال بچھایا جس میں سفارت کار پھنس گیا اور اس کے پاس سے رشوت کی رقم برآمد کرلی۔
شامی شہری کو دھوکہ دہی کے الزام میں تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تاہم امریکی سفارت کار کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور تفتیش عمل جاری ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

