بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کے فاتح امیدوار زکریا خان اپنی ہی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
خیبر پختون خوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پشاور کے علاقے موسیٰ زئی میں جب جمعیت علمائے اسلام کے لئے جنرل کونسلر کے امیدوار زکریا خان کی جیت کی غیر حتمی خبر آئی تو ان کے ووٹرز نے خوشی میں فائرنگ کردی۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کےلاش تحویل میں لے لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ فاتح امیدوار زکریا خان اپنی ہی فائرنگ کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔
جنرل کونسلر زکریا خان کے جاں بحق ہونے کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا۔

