پنجاب کے ضلع خانیوال کے حلقہ پی پی206 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد نتائج موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 10سے مسلم لیگ ن کے رانا سلیم 202 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی نورین نشاط ڈاہا 137ووٹ لےکردوسرے نمبر پر ہیں۔
پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، یہ نشست مسلم لیگ ن کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی لیکن ان کی اہلیہ نورین نشاط ڈاہا پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے میر واثق اور ن لیگ کے رانا سلیم اور دیگر امیدوار میدان میں ہیں۔

