تازہ تر ین

ویرات کوہلی سے بھارتی ون ڈے ٹیم کی قیادت واپس لے لی گئی، نیا کپتان مقرر

بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے روہت شرما کو  ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق روہت شرما محدود اوورز کی کرکٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق جنوبی افریقا کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی  بھارتی  ٹیم  کی قیادت کریں گے جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتانی سے دستبردار ہوگئے لیکن انہوں نے ون ڈے میں کپتانی نہیں چھوڑی تھی۔

تاہم اب بی سی سی آئی نے روہت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی مقرر کردیا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv