وزیراعظم پاکستان نے چانسلرکا عہدہ سنبھالنے پر اولف سکولز کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات مضبوط بنانے کے لیے چانسلر اولف سکولز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔
وزیراعظم نے کہاکہ میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ کثیر جہتی شراکت داری کو مزید گہرا بنانے کے لیے بھی پر امید ہوں۔
































