تازہ تر ین

کوہاٹ میں نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے میاں، بیوی اور بیٹی کو ہلاک کردیا۔

کوہاٹ: خیبر پختون خوا کے شہر کوہاٹ میں نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے میاں، بیوی اور بیٹی کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل میں گھر کے اندر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں گھر کے سربراہ ہارون، ان کی اہلیہ اور بیٹی شامل ہیں جو موقع پرہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے محلہ ایس پی سکندر خان میں گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی، واقعہ سابقہ چپقلش کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کرلیے جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv