تازہ تر ین

MG موٹرز مافیا کیخلاف کارڈیلرز بھی میدان میں آگئے‘ شدید احتجاج

لاہور (خصوصی ر پورٹر)ایم جی موٹرز مافیا کے خلاف کار ڈیلرز بھی میدان میں آ گئے۔اون مافیا کی جانب سے گاڑی مانگنے پر شہری کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ صرف منافع کی خاطر لوگوں کی جان لینا کہاں کا بزنس ہے؟ ڈیلرز خبریں/چینل۵سروے میں پھٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پیکجز مال پر ایم جی موٹرز کے عملے کی جانب سے شہری کے ساتھ مارپیٹ کے نتیجے میںشہر ی اس کی ہلاکت پر اب کارڈیلرز بھی سامنے آچکے ہیں جن کا کہنا ہے تھا کہ خبر یں ، چینل ۵ ایک بار بھی مظلوم کی آواز بنا اور جیسا کہ ایم جی موٹر ز پر پیکیجز مال میں واقع غوث نامی شخص کی ویڈیو منظر عام آئی جس میں اس نے اپنے والد کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔جیل روڈ پر واقع کار شوروم کے مالک عمر سلیم نے کہا کہ کچھ روز قبل ایک ویڈیو میں غوث گوندل نامی ایک نوجوان نے اپنے والد کے لیے انصاف کے حصول میں مدد کے لیے فریاد کرتے ہوئے دکھائی دیا جس پر ان کا الزام ہے کہ ایم جی موٹرز کے عملے نے پیکیجز مال میں قتل کیا تھااور اس کے والد مبینہ طور پر ایک نئی گاڑی خریدنے کے لیے ایم جی شوروم گئے تھے۔میرے خیال میں کسی گاہک کےساتھ صرف وقت پر ڈیلیوری مانگنے پر ایسا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے۔ایک کارڈیلر عمیر نے کہا کہ متوفی کے بیٹے کے بیانات کے مطابق ، اس کے والد نے فروری 2021 میں ان کے لیے پیشگی ادائیگی کے ساتھ ایک گاڑی بک کرائی تھی ، اور یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ یہ کار جولائی 2021 میں وصول کر لیں گے۔لیکن شوروم مالکان اور عملہ کی طرف سے مرحوم کے ساتھ بدتمیزی اور مارپیٹ کی کسی طور اجازت نہیں دی جاسکتی ہے بطور کار ڈیلر یہ ہمارا فرض ہے کہ نہ صرف سے گاہک سے صاف ستھری ڈیل کریں بلکہ جو وعدہ کیا جائے اسے وقت پر پورا بھی کریں۔سمن آباد میں کار شوروم کے مالک نویدنے کہا کہ متو فی کے بیٹے کے مطابق اس دن اس کے والد کو شوروم سے کال آئی کہ وہ آ کر اپنی گاڑی وصول کرے ، اور باقی ادائیگی کرے۔ تاہم جب اس کے والد شو روم میں گئے تو یہ رقم جسے اون کہا جاتا ہے مبینہ طور پر ان سے لی گئی تھی لیکن کار ابھی تک نہیں دی گئی۔یہ ایک سنگین الزام ہے جو ایم جی موٹرز کو وضاحت دینا ہوگی کیونکہ بطور مسلمان بھی ہم پر تاجر کے طور پر فرض ہے کہ گاہک سے سچی اور کھری بات کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv