تازہ تر ین

طالبان پر عائد پابندیاں ختم نہیں کریں گے، امریکا

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ  طالبان پر عائد اقتصادی پابندیاں نہیں ہٹائیں گے تاہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی مالی امداد کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیرِ خارجہ اینٹونی بلنکن نے سینیٹ میں ارکان کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے واضح انداز میں بتایا کہ طالبان پر عائد پابندیوں کو ختم نہیں کیا جائے گا البتہ اقوام متحدہ کے اداروں اور این جی اوز کی مدد سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی امداد جاری رکھی جائے گی۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال افغان شہریوں کو 33 کروڑ ڈالر کی مالی امداد فراہم کی جائے گی اور یہ اعانت افغان شہریوں کو طالبان کے ذریعے نہیں بلکہ براہ راست پہنچانے کے انتظامات کیے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا نے نئے پیکج کے تحت 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔

وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ افغان شہریوں کی مالی امداد میں اضافے سے صحت اور غذا کی ضروریات پوری کی جاسکیں گی جب کہ خواتین، بچوں اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

دو روز قبل اقوام متحدہ کی عالمی ڈونر کانفرنس میں افغانستان کے لیے ایک ارب ڈالر جمع ہوئے تھے جب کہ اقوام متحدہ نے ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کو رواں برس کے آخر تک غذا، صحت، پناہ اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے عالمی برادری سے 60 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے عطیات کی اپیل کی تھی۔

یورپی یونین کی سربراہ نے بھی افغان شہریوں کو خوراک اور ادویہ کی فراہمی کے لیے 10 کروڑ اضافی مالی امدا کا اعلان کیا ہے جب کہ افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی وانگ یو نے امارت اسلامیہ کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی سے ملاقات میں ڈیڑھ کروڑ مالی امداد کا اعلان کیا تھا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv