تازہ تر ین

مہوش حیات نے مردوں کی ذہنیت کو بڑا مسئلہ قرار دے دیا ہے

مہوش حیات جو کہ ایک قابل  اور باصلاحیت پاکستان کی مشہور اداکارہ و ماڈل ہیں، جنہوں نے اپنی قابلیت پر تمغہ امتیاز جیسے اعزاز اپنے نام کئے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مردوں کی ذہنیت کو بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ سے  وزیراعظم کے خواتین کے لباس سے متعلق دیے گئے بیان پر سوال کیا گیا ہے جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے  عمران خان  کے بیان کی مخالفت کی ہے۔

اداکارہ نے سوال کے جواب میں مزید کہا ہے کہ مسئلہ کپڑوں میں نہیں ہے بلکہ یہ ذہنیت کا مسئلہ ہے۔

مہوش حیات نے مزید کہا ہے کہ  مغرب میں تو خواتین بہت طرح کے کپڑے پہنتی ہیں لیکن مجھے بطور خاتون کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ کوئی مجھے دیکھ رہا ہے یا کوئی مجھے گھور رہا ہے۔

انہون نے کہا کہ مسئلہ کپڑوں  کا نہیں ہے تو یہ مسئلہ ذہنیت کا ہے اور ذہنیت کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv