تازہ تر ین

جنرل ٹائر۔ایک عہدایک نئے سفر کا آغاز

سی ای او /ایم ڈی جنرل ٹائر، حسین قلی خان لانچ کے وقت خطاب کرتے ہوئے

دوران سفر جہاں گاڑی کے تمام پارٹس کا بہترین اور کارآمد حالت میں ہونا ضروری ہے وہیں گاڑی کے ٹائرز اس میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اسی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی تیاری میں مضبوطی، بریکنگ اور روڈ گرپ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔جنرل ٹائر پاکستان میں تقریباََ تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹائرز بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے، جو پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں، ٹرک، بس اور ٹریکٹرمیں استعمال ہونے والے ٹائرزکی 80فیصدطلب پوری کرتا ہے۔

ویڈیو: TVC کلپ
پاکستان آٹو موٹیو فیکچررز ایسو سی ایشن (PAMA)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سال 2020 میں پاکستان میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 124,000 تھی۔ دراصل یہ ایک ایسا کاروبار ہے جس میں ہر برانڈ ایک دوسرے آگے بڑھنے اور سبقت لے جانے کے لیے مسلسل محنت کرتا ہے۔جنرل ٹائر نے بھی 50 سال سے زائد عرصے اپنی معیار ی پراڈکٹس کے ذریعے نہ صرف کسٹمرز کا اعتماد حاصل کیا ہے بلکہ اپنی اعلیٰ کوالٹی اور بہترین ساکھ کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی اسے مزید بہتر بنانے میں مصروف عمل ہے۔

تصویر: جنرل ٹائر کی جانب سے سال1964 میں تیارکئے جانے والا پہلا ٹائر۔

جنرل ٹائرکمپنی کی بنیاد سال 1963 میں رکھی گئی اورآغازمیں اس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 120,000 یونٹس تھی جو سال 1985 میں نئے پلانٹ کی تنصیب سے بڑھ کر سالانہ 600,000 ٹائرز تک پہنچ گئی۔ ہرگزرتے دن کے ساتھ اس ادارے نے گاڑیوں کی مختلف اقسام کے ٹائرز تیار کئے اور اپنے اعلیٰ معیار کی وجہ سے یہ اپنے کسٹمرز کا اعتماد جیت کر دنیا کی بہترین ٹائرز بنانے والی کمپنی کی فہرست میں شامل ہوگئی۔ سال 1987میں جنرل ٹائرز نے پاک سوزوکی موٹر کمپنی کو ٹائرز کی فراہمی شروع کی۔

تصویر: 1980میں جنرل ٹائر کی جانب سے تیار کیا گیا فارمولا III ریسنگ کار ٹائر
جنرل ٹائر اس وقت پاکستان بھر میں آٹو مینوفیکچرنگ سے وابستہ تمام برانڈز کو ٹائرز فراہم کررہا ہے۔گاڑیاں تیار کرنے والی ان برانڈز میں سے زیادہ تر کمپنیز اپنے بنیادی اداروں سے منسلک ہیں جہاں ترجیحی بنیاد وں پر نہ صرف پراڈکٹ کے معیار کو جانچا جاتا ہے بلکہ ان کی جانب سے تیار کی جانے والی گاڑیوں میں کسی بھی پارٹ کی تنصیب سے پہلے اس کے خام مال سے لے کر اس کی تیاری تک کے تمام مراحل کے معیار کو یقینی بنایا جاتا ہے۔جنرل ٹائر، پاکستان میں ٹائرزبنانے والا وہ واحد ادارہ ہے جو بین الاقوامی سطح پر طے شدہ معیارپر مکمل طور پر پورا اترتا ہے۔جنرل ٹائرنے سال 2005 میں ISO 9001،سال 2018 میں ISO 14001 اوراسی سالISO 45001 سرٹیفیکیشنز حاصل کیں۔ادارے کی موجودہ پیداواری صلاحیت 4.1 ملین یونٹس سالانہ ہے۔اس کے علاوہ جنرل ٹائرز نے برطانیہ اور سوئیڈن کو فارمولا III ریسنگ کار (FAST) کے لیے ٹائرز بھی برآمد کئے۔

جنرل ٹائر کی ترقی کا سفر یہیں نہیں رکا بلکہ کمپنی نے ترقی کی نئی منازل طے کرنے کے لیے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری کی۔ ادارے کے ساتھ شراکت داری کے اس عمل میں ڈیلرز سے ڈسٹری بیوٹرز، سپلائرز سے مینوفیکچررز اور پارٹنرز شامل رہے جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا اور ادارے کی ترقی میں شراکت داربنے۔

جنرل ٹائراپنی اعلیٰ معیار کی پراڈکٹس کی فراہمی اور کسٹمرز کے اسی بھروسے کے ساتھ ترقی کے اس سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے مارکیٹ میں اپنی مستحکم لیڈر شپ کے لیے ایک نئی شناخت کے ساتھ خود کو متعارف کرارہا ہے۔

جنرل ٹائر اینڈ ربر کمپنی پاکستان کے سی ای او/ایم ڈی، حسین قلی خان کے مطابقGTR ہمیشہ سے ہی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اور اعلیٰ ترین معیار کی پراڈکٹس تیارکرنے میں سرفہرست رہا ہے۔اس کے تیار کردہ ٹائر ہر لحاظ سے جانچ کے سخت ترین عمل سے گزرکر عالمی معیار کے عین مطابق تیار کئے جاتے ہیں اور اب اس نئی شناخت کے ساتھ ادارہ پر عزم انداز میں ترقی کی نئی منزلوں کی جانب رواں دواں ہے۔

تصویر: GTR کا نیا لوگو
جنرل ٹائرکے تیار کردہ ٹائر ز کی اعلیٰ کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے اسے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کوالٹی کنٹرول کے مختلف مراحل سے گزارا جاتا ہے۔ تاکہ انہیں عالمی معیار کے عین مطابق نہ صرف تیار کیا جاسکے بلکہ پاکستان کے اندر اور باہر موجود گاڑیاں بنانے والی بین الاقوامی کمپنیز کو فراہم بھی کیا جاسکے۔

پاکستان کی سڑکوں کی خراب حالت سے کون واقف نہیں ہے۔ گاڑی میں کراچی سے شمالی علاقہ جات تک سفر کے دوران ہمیں ہر طرح کی سڑک اور زمین کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان سڑکوں اور ریتیلی اور پتھریلی زمینوں پر گاڑی کے ذریعے سفر کے لیے ٹائرز کا مضبوط اور دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت کا حامل ہونا ضروری ہے۔پاکستان کی سڑکوں پر لگی ہوئی بڑی بڑی کیٹ آئنزبھی ٹائروں کی خرابی کا باعث بنتی ہیں۔جنرل ٹائرز، پاکستان میں موجود ان سڑکوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، عالمی معیارکے عین مطابق ٹائر تیار کرتا ہے۔

جنرل ٹائر ز میں موجود جانچ کا سخت ترین نظام جہاں اس کی تیار کردہ پراڈکٹس کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتا ہے، وہیں ادارے کی جانب سے ٹائر ز کی تیاری کے لیے خام مال بھی میعار پر کسی بھی قسم کا بغیر کسی سمجھوتے کے انتہائی مستند اداروں سے درآمد کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں مختلف قسم کی گاڑیاں تیار کرنے والے ادارے اپنی گاڑیوں میں جنرل ٹائر ز کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔

جنرل ٹائرز کی تیار کردہ پراڈکٹس نے روڈ سیفٹی، بریکنگ اور روڈ گرپ اور اعلیٰ ترین معیار جیسی خصوصیات پر توجہ دیتے ہوئے ملک بھر میں اس صنعت کے طر ز عمل کو یکسر بدل دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv