تازہ تر ین

برسلز :ترک صدر اردوان کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

کابل ایئر پورٹ کے انتظام کے حوالے سے پاکستان سے مدد لے سکتے :اردوان

برسلز (اے ایف پی)امریکی صدر جوبائیڈن سے ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی ،جس میں دوطرفہ امور ،درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ترک صدرنے بائیڈن کو دورہ ترکی کی دعوت دی ،طیب اردوان نے امریکی ہم منصب کیساتھ ملاقات کو نتیجہ خیز اور مخلصانہ قرار دیا۔ نیٹو اجلاس کے دوران صدر جوبائیڈن کیساتھ سائیڈ لائن ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ ترکی امریکا تعلقات میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں جوکہ حل نہ ہو سکتا ہو۔ روسی میزائل ٖڈیفنس سسٹم ایس 400 کے مسئلے پر انہوں نے صدر بائیڈن سے وہی کچھ کہا جوکہ ماضی میں وہ کہہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے بعد کابل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو محفوظ بنانے میں ترکی ممکنہ کردار پر دونوں ملک تعاون کر سکتے ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی ڈیل نہیں ہوئی،دنیانیوز کے مطابق اردوان نے امریکی صدر کو بتایا کہ کابل ایئرپورٹ کے انتظام میں پاکستان سے مددلے سکتے ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv