تازہ تر ین

وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے روس ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، روس کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ وقت کیساتھ ساتھ، ان دو طرفہ تعلقات میں وسعت انتہائی خوش آئند ہے۔ ہم روس کے ساتھ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے، اس دوران ہمیں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع ملا۔ پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر دونوں ممالک کے مابین ضمنی معاہدے پر دستخط انتہائی مثبت پیشرفت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے اس منصوبے کے جلد آغاز کے متمنی ہیں۔ ہم روس کی طرف سے پاکستان سے چاول کی امپورٹ پر عائد پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان کی معاونت پر روسی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv