تازہ تر ین

ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریاں ضروری ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی: (آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریاں ضروری ہیں۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سیالکوٹ اورکوٹلی کا دورہ کیا۔ کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے استقبال کیا۔

آرمی چیف کووارگیم کے دوران جنگی منصوبہ بندی اور تربیت سے متعلق بریفنگ دی گئی، سپہ سالار نے کورپس لیول وارگیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور مہارت کو سراہا، آرمی چیف نے کوٹلی میں جاری فیلڈ ٹریننگ میں بھی شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv