تازہ تر ین

سندھ، پنجاب، کشمیر میں معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کا امکان

لاہور:  محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امکان ہے رواں مون سون سیزن کے دوران سندھ، پنجاب کشمیر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رواں سال مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، 27 سے 30 جون کے دوران بارشیں متوقع ہیں اور جولائی سے ستمبر کے دوران مون سون بارشیں معمول کے قریب ہوں گی جب کہ پنجاب کے بالائی، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پنجاب، کے پی اور سندھ کے میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ نظر انداز نہیں کی جاسکتی جب کہ پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ رہے، اچانک تیز بارشوں کے باعث کیچمنٹ ایریا،ندیوں اور دریاوں میں سیلاب آسکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شمالی علاقوں میں معمول سے زائد درجہ حرارت کے باعث برف پگھلنے کا امکان رہے گا، پہاڑوں سے برف پگھلنے کے باعث بالائی انڈس بیسن میں پانی کا بہاؤ بڑھ جائے گا تاہم بارشوں کے باعث پاور سیکٹر اور زراعت کے لیے پانی کافی مقدار جمع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، کراچی میں جولائی میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 60 ملی میٹرہے جب کہ شہر میں اگست میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 60.9 اور ستمبر میں 11 ملی میٹر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv