تازہ تر ین

کے-2 بیس کیمپ کے علاقے میں انٹرنیٹ، موبائل فون کوریج فراہم کردی گئی

اسلام آباد: گلگت بلتستان میں حال ہی میں نصب کردہ 4 جی بیس ٹرانسیور اسٹیشن فعال ہوگیا تا کہ کے-2 بیس کیمپ کے علاقے میں ٹیلی کمیونکیشن کو بہتر بنایا جاسکے۔

 رپورٹ کے مطابق اس اسٹیشن کے فعال ہونے سے علاقے میں موبائل فون کوریج اور انٹرنیٹ تک رسائی کوہ پیماؤں اور ٹریکنگ گروپس کے لیے ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ رابطوں میں رہنے اور کسی ہنگامی صورتحال میں مدد حاصل کرنے کے لیے اہم ثابت ہوگی۔

اس کے علاوہ اس سے موسم کی نگرانی بہتر اور ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کے حکومتی وژن کے مطابق ایڈوینچر اور سیاحت بڑھے گی۔

سیاحت کی صلاحیتوں سے مالا مال اس خطے میں پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی کام آپریٹرز ٹیلی کمیونکیشن بہتر بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

4 جی بی ٹی ایس کو کے 2 بیس کیمپ کے کونکورڈیا علاقے میں نصب کیا گیا۔

اس سائٹ کو متوفی کوہ پیما علی سد پارہ کی یاد میں ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے حالیہ دورے کے دوران کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv