تازہ تر ین

کورونا کی تیسری لہر: یو اے ای کی پاکستان سمیت 4 ممالک پر سفری پابندیاں عائد

اسلام آباد: () کرونا بحران کی وجہ سے متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت چار جنوبی ایشیائی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

متحدہ عرب امارات حکام کے مطابق کووڈ 19 کے بحران کی وجہ 12 مئی کے بعد پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے کوئی پرواز متحدہ عرب امارات نہیں جا سکے گی، تاہم ٹرانزٹ پروازیں پابندی سے مستثنی ہیں۔ یو اے ای سے ان چاروں ممالک کی جانب جانے والی پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

 اس سے قبل برطانیہ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔ پاکستان کے ساتھ بنگلہ دیش، کینیا اور فلپائن کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا۔

اس حوالے سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر کا ٹوئٹر پر ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ  پاکستان کو برطانیہ سفر کرنے کے حوالے سے ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا گیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان سے صرف ان افراد کو برطانیہ سفر کرنے کی اجازت ہوگی جو برطانوی یا آئرش شہری ہیں یا ان کے پاس برطانیہ میں رہائش کے حقوق ہیں، ایسے افراد کے لیے بھی برطانیہ پہنچنے پر 10 دن کے لیے قرنطینہ ہوٹل کے اخراجات برداشت کرنا لازمی ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv