تازہ تر ین

پنجاب میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزدوروں کی کم سے کم اجرت میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے اسے 20 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق مزدوروں کو ریلیف کی فراہمی سے متعلق وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ مزدوروں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ بن گیا جہاں کم از کم اجرت 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ 3 برس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے بتدریج کم سے کم اجرت میں 5 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے اور آئندہ بھی یہ کام جاری رکھے گا۔

عمثان بزدار نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں کم از کم اجرت میں صرف 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے فرسودہ طریقہ کار کو ختم کرنے کے بعد جدید آن لائن لیبر انسپیکشن سسٹم متعارف کرایا ہے۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ کارکنوں کے لیے نکاح گرانٹ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے اور ڈیتھ گرانٹ 5 لاکھ سے 6 لاکھ روپے کردی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv