تازہ تر ین

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

پٹرول کی قیمت میں 6روپے 22پیسے، لائٹ ڈیزل 5 روپے 78 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 37 پیسے اضافے کی تجویز مسترد کردی، موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے ۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود وزیراعظم نے قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے نوٹیفیکیشن کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’’اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپےفی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی‘‘ ۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اور وفاقی حکومت نے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظور کر لی ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6روپے 22پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے82پیسےفی لیٹراضافہ ہوا ہے۔ لائٹ ڈیزل 5 روپے 78 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے ۔

Whether you are using Viagra recreationally, to compare your sexual performance or to raise your self-confidence, one thing is clear; using Viagra for any other reason than to treat erectile dysfunction is dangerous. cialis for sale According to a Finnish study, there are more users of this type than actual sufferers of erectile dysfunction.



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv