تازہ تر ین

پاکستان، افغان مسئلے کے پر امن، جامع اور دیرپا حل کا خواہشمند ہے ، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ   پاکستان، شروع سے  ہی افغان مسئلے کے پر امن، جامع اور دیرپا حل کا خواہشمند ہے  ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی  نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران  دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں تجارت کے حجم میں اضافے  کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بارڈر مارکیٹ کے قیام  کے لیے پرعزم ہیں ۔

وزیر خارجہ نے اس دو طرفہ معاہدے کے مسودے کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے کے حوالے سے مشترکہ ذمہ داری کے تحت مصالحانہ کردار ادا کیا ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، بین الافغان مذاکرات کے انعقاد کو افغانستان میں دیرپا امن  کے لیے ایک نادر موقع تصور کرتا ہے  ۔ بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا خطے میں امن و استحکام  کے لیے ناگزیر ہے ۔

وزیر خارجہ نے اپنے افعان ہم منصب کے ساتھ، معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا۔

دونوں وزرائے خارجہ کا افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام  کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv