تازہ تر ین

وزیراعظم نے کووڈ 19 سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کے سامنے 5نکاتی ایجنڈا پیش کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے لڑائی اور معیشت کی بحالی کے لیے پانچ نکاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کووڈ-19 ویکسین کی یکساں فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنیوا میں ہونے والی تجارت و ترقی سے متعلق کانفرنس کے چوتھے اجلاس سے پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو اس وقت عوامی صحت اور معیشت کے عالمی بھران نے جکڑا ہوا ہے، گوکہ کورونا وائرس غریب اور امیر میں تفریق نہیں دیکھتا، کمزور ممالک اور افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور کروڑوں افراد خط غربت کی لکیر کے نیچے چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ایف ایس نے تہیہ کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہم لوگوں کو وائس سے ہلاک ہونے سے بچا سکیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں بھوک کی وجہ سے مرنے سے بھی بچا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ہماری حکمت عملی اب تک بہت کارگر رہی ہے لیکن دوسری لہر کے اثر کو مکمل طور پر زائل کرنے معاشی ترقی کو برقرار اور بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں درکار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کووڈ-19 ویکسین کا انتظام کررہے ہیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ویکسین سے پوری دنیا کا احاطہ کرنے کے لیے کافی وقت درکار ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv