تازہ تر ین

نوازشریف کیساتھ وفا کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والوں کو سلام، ہر ظلم کا حساب ہوگا‘ ظلم حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے، مریم نوا ز

مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک قانون طاقت ور کے لئے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے، دوسرا قانون مخالفین کے لئے جس کے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔ نوازشریف کیساتھ وفا کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے ساتھیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کھرکھر پیلس پر انتظامیہ کے آپریشن کےخلاف اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، نواز شریف کے ساتھ وفا کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے سب ساتھیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر ظلم کا حساب ہوگا، ‏کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ ظلم و انتقام کا سامنا کیا مگر نہ پیچھے ہٹے نہ ہی نواز شریف سے بےوفائی کی۔ کھوکھر برادران کے لئے شاباش ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv