تازہ تر ین

ماضی میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا گیا، مساوی مواقع نہیں ملے ، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرکے لوگوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مساوی مواقع نہیں دیے گئے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کرنے والوں میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، وہاڑی سے رکنِ قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور اور نور محمد خان بھابھا شامل تھے۔ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور کسانوں کے لییخصوصی پیکیج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اورنگزیب کھچی نے وزیرِ اعظم کو وہاڑی میں کیڈٹ کالج کے قیام کی تجویز پیش کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرکے لوگوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مساوی مواقع نہیں دیے گئے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا مقصد ان اضلاع پر توجہ مرکوز کرکے ان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ وزیرِ اعظم نے مزیدکہا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کسانوں کے لیے خصوصی پیکیج کی تجاویز تیار کر رہی ہے جس کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔علاوہ ازیںوزیرِ اعظم سے دیر اور سوات سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی نے اتوار کو ملاقات کی اور اپنے اپنے حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں پرہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv