تازہ تر ین

مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ،سازش ناکا م بنائینگے:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی حکومت کے دو بڑے وزراء نے اہم ملاقات کی، جس میں مذہبی منافرت کے سدباب کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے گئے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت اور تقسیم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر صوبائی اور وفاقی حکومت میں امن عامہ کی بہتری کے لیے مربوط کو آرڈیننشن پر اتفاق ہوگیا۔

ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اقدامات، باہمی دلچسپی اور سیاسی امور اور امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دوران گفتگو عثمان بزدار نے کہاکہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کےلیے آخری حد تک جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نفاق کے بیج بونے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، قوم کو تقسیم کرنے کی ہر ناپاک سازش کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔

شیخ رشید نے کہاکہ وزارت داخلہ امن و امان کے حوالے سے پنجاب حکومت کو سپورٹ کرے گی۔

اُن کا کہنا تھاکہ قومی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ معاشرے میں تحمل، برداشت اور میانہ روی کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کو اتحاد و اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv