تازہ تر ین

ویب سیریز سے پاکستانی ڈرامے کا مستقبل خطرے میں نہیں پڑا، ہمایوں سعید

پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ویب سیریز کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے کا مستقبل بالکل بھی خطرے میں نہیں پڑا اور اگلے 5 سے 6 سال تک تو یہ ڈراموں کو متاثر نہیں کر سکیں گی۔

اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران 4 ماہ تک شوٹنگز مکمل طور پر رک گئی تھیں۔

انہوں نے اس دوران کسی نے کوئی کام نہیں کیا تھا لیکن اس کے بعد اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کے ساتھ کام شروع کیا گیا۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ بہت سارے اداکاروں کو کورونا ہوا بھی اور ٹھیک بھی ہو گئے لیکن جنہیں کورونا نہیں ہوا وہ آج بھی دوسری لہر میں ڈرتے ہیں، ہینڈ سینیٹائزرز اور ماسکس کا استعمال کرتے ہیں، احتیاط کرتے ہیں۔

پاکستانی ویب سیریز کے ڈراما پر اثرات سے متعلق ہمایوں سعید نے کہا کہ ویب سیریز کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے کا مستقبل بالکل بھی خطرے میں نہیں پڑا اور اگلے 5 سے 6 سال تک تو ویب سیریز بالکل بھی ڈرامے کو متاثر نہیں کر سکیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv