تازہ تر ین

نیب عبدالعلیم خان کے خلاف ایک بار پھر ان ایکشن

لاہور : سینیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے خلاف نیب ایک بار پھر ان ایکشن، چیئرمین نیب نے پارک ویو سوسائٹی کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق  چئیرمین نیب کی نیب لاہور میں آمد اور اعلی حکام کی بریفنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، نیب ایک بار پھر سینیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے خلاف ان ایکشن ، چیئرمین نیب نے پارک ویو سوسائٹی کی تفصیلات طلب کرلیں۔
جی این این کے مطابق  سوسائٹی کے خلاف مجموعی طور پر 53 شکایات موصول ہوئیں۔پارک ویو سوسائٹی نے مبینہ جھانسہ دے کر جعلی نقشہ پاس کروائے۔پارک ویو کے پاس ایل ڈی اے کی رجسٹریشن بھی موجود نہیں۔چئیرمین نیب کو شریف خاندان کے زیر تفتیش کیسسز پر موصول نئے شواہد کے بارے آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین نیب کو خواجہ آصف کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت اور دبئی کی کمپنی کے ایم ڈی کو طلب کرنے کی تفصیلات فراہم کی گئیں اور  شراب لائسنس کیس میں بھی چیئرمین نیب کو پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv