تازہ تر ین

پاکستان کا شاہین3 کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شاہین 3 کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین 3 بیلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ بیلیسٹک میزائل کی رینج2 ہزار 750 کلومیٹر ہے، کامیاب تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا،جس میں شاہین 3 بیلیسٹک میزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اس تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے اس نظام کے مختلف ڈیزائن اور ٹیکنیکل پیرا میٹر جانچنا تھا۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے پاک فوج اور سائنسدانوں کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv