تازہ تر ین

آئینی و قانونی ذمہ داریوں سے آگاہ،پی ڈی ایم کی تنقید مسترد کرتے ہیں:الیکشن کمیشن

 الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے فارن فنڈنگ کیس کیخلاف احتجاج اور تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ڈی ایم کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قومی ادارہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہے، ہم بغیر کسی دباؤ کے اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہیں۔

ای سی پی نے کہا ہے کہ کورونا وبا، وکلا کی مصروفیات اور کمیٹی ممبر کی ریٹارمنٹ کے باوجود پیشرفت ہوئی۔ سکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ہفتے میں 3 دن اجلاس منعقد کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ عام انتخابات، سینیٹ انتخابات، بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا آفس میں ہی موجود رہے۔ انہوں نے معمول کے تحت امور سرانجام دیے۔ جلسہ ختم ہونے کے بعد وہ الیکشن کمیشن سے گھر روانہ ہوئے۔

پی ڈی یم احتجاج کے باوجود الیکشن کمیشن کے امور معمول کے مطابق انجام پائے۔ تاہم پی ڈی ایم الیکشن کمیشن میں یادداشت جمع نہ کرا سکی۔ پی ڈی ایم رہنما احسن اقبال نے بتایا کہ یادداشت بدھ کے روز جمع کرائی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv