تازہ تر ین

وفاقی حکومت کے مقامی قرضے میں829ارب اضافہ،بیرونی قرضہ میں 4فیصد کمی

 ایک سال کے دوران سرکاری قرضے 3.7 کھرب روپے بڑھ کر 35.8 کھرب روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے جو نومبر 2019میں 32.1 کھرب روپے تھے، نومبر 2020میں بڑھ کر 35.8کھرب روپے ہوگئے۔ اس طرح قرضوں میں ایک سال کے دوران 3.7 کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔ 35.8 کھرب روپے کی اس رقم میں آئی ایم ایف سے لیا گیا قرضہ شامل نہیں ہے۔اس کے علاوہ قرض کے اس حجم میں کریڈٹرز کے بالواسطہ طور پر حکومت کے ذمے واجبات بھی شامل نہیں ہیں۔ چناں چہ مجموعی سرکاری قرضہ وفاقی حکومت کے قرضے سے کہیں زیادہ ہے۔عمران خان نے مسند اقتدار سنبھالی تو اس وقت وفاقی حکومت پر 24.2 کھرب روپے کا قرضہ واجب الادا تھا۔ اس طرح پی ٹی آئی کے دورحکومت میں سرکاری قرض میں یومیہ 13.2 بلین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضے 2.7 کھرب روپے اضافے سے24.1 کھرب روپے ہوگئے۔مرکزی بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے طویل مدتی قرضوں میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ طویل مدتی

قرضے 16.6 کھرب سے بڑھ کر 19.1 کھربروپے ہوگئے۔ اس کی وجہ حکومت کا مختصر مدتی قرضوں کو طویل مدتی قرضوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv