تازہ تر ین

اپوزیشن مفادات کا تحفظ چاہتی ہے کسی کو صوبے کی عوام کا استحصال کرنے نہیں دوں گا:عثمان بزدار

عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔ بروقت فیصلوں سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو کا تھیلا مقررہ نرخ پر دستیاب ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، گندم، آٹے کے سٹاک و قیمتوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ کو گندم، آٹے کے سٹاک، نرخوں اور اپنے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہے۔ حکومت کے بروقت فیصلوں سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری اور فرض بھی ہے۔ اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔ پی ڈی ایم مسترد شدہ اور مایوس عناصر کا غیر فطری اتحاد ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ عوام باشعور ہیں اور نااہل وکرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ اپوزیشن کا منفی کردار افسوسناک ہے اور اپوزیشن جان لے کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہو سکتی۔

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اقدامات سے صوبے میں آٹے کی قیمت مستحکم ہوئی ہے۔ محکمہ خوراک آٹے کی مناسب سپلائی کو ہر قیمت پر یقینی بنا رہا ہے اور تسلسل کے ساتھ قیمتوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے نہ پروگرام۔ اس ٹولے کو انتشار کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv