تازہ تر ین

پیٹرول 2.31 روپے، ڈیزل 1.80 روپے فی لیٹر مہنگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ‘عوام کے ریلیف’ کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات میں کم سے کم اضافہ کرنے کی منظوری دی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

تاہم عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے کی حکومتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

اسی طرح اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل میں 10.92 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل میں 14.87 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

اس کے برعکس مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.36 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت مین 3.95 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv