تازہ تر ین

یاسر شاہ آئی سی سی ’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ڈیکیڈ‘ کیلئے نامزد

پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ آئی سی سی ’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ڈیکیڈ‘ کے لیے نامزد ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے  ’ایوارڈز آف دی ڈیکیڈ‘  کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

’آئی سی سی ایوارڈز آف دی ڈیکیڈ‘ کے لیے بنائی گئی آٹھ  کیٹگریز میں دو پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

یاسر شاہ کو’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ڈیکیڈ‘  اور سابق کپتان مصباح الحق کو ’اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ آف دی ڈیکیڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv