تازہ تر ین

پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ   پاکستان آج  بھی اسرائیل کوتسلیم نہ کرنےکےاپنےموقف پرقائم ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ   قائداعظم کاموقف تھاجب تک فلسطین کوحق نہیں ملتاپاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرےگا۔

عمران خان نے کہا کہ  پاکستان آج بھی اسرائیل کوتسلیم نہ کرنےکےاپنےموقف پرقائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی سب سےبڑی کامیابی خارجہ پالیسی ہے۔  جدھرآج پاکستان کھڑاہے50سال پہلےبھی یہ پوزیشن نہیں تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ پہلےڈومورکاکہتاتھا، آج امریکہ بھی پاکستان کی تعریف کررہاہے۔ امریکہ اورطالبان کےدرمیان ہم نےمذاکرات کروائے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سعودی عرب،ایران اورترکی سے ہمارے اچھےتعلقات ہیں۔

عالمی وباء سے متعلق  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ   کوروناکیسزمیں اضافےسےاسپتالوں پرپریشربڑھ رہاہے، احتیاط نہ کی تواسپتالوں پرپریشرکےعلاوہ معاشی حالات بھی بگڑسکتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  کوروناسےاموات میں اضافہ ہورہاہے، کوروناسےیومیہ اموات 50سےبھی بڑھ چکی ہیں۔ مشکل سےمعاشی حالات بہترہوئےہیں،ہمیں احتیاط کرنی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  پاکستان واحدملک تھاجس نےرمضان میں بھی مساجدکوبندنہیں کیا، ایک بارپھرعلماءسےاپیل کرتاہوں کہ اس وقت احتیاط کی اشدضرورت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  فیکٹریزسمیت روزگاردینےوالےمراکزبندنہیں کریں گے،  کسی کوبےروزگارنہیں کرسکتے۔ کاروبارایس اوپیزکےتحت ہوناچاہیے۔ سب کوماسک پہنناچاہیےاورایس اوپیزپرعمل کرناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناسےبچاتےہوئےلوگوں کوبھوک سےنہیں مارسکتے، جس طرح پہلےہم نےاحتیاط کی،اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی ایسی چیزنہیں کرنی چاہیےجہاں لوگ اکٹھےہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  ہم نےبھی اپنےجلسےمنسوخ کردیے ہیں۔ ایس اوپیزپرعملدرآمدسےمتعلق اسلام آبادہائیکورٹ کابھی حکم ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv