تازہ تر ین

میگھن مارکل کا ‘سب سے زیادہ ٹرول ہونے والی شخصیت ہونے پر’ دکھ کا اظہار

ویب ڈیسک : برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کرنے والی سابق اداکارہ میگھن مارکل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ’سب سے زیادہ ٹرول کی جانے والی’ سیلیبریٹی ہونے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ڈچز آف سسیکس نے 20 سال سے کم عمر افراد کے لیے ’ٹین ایجر تھراپی’ نامی پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اس موضوع پر بات چیت کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ شہزادہ ہیری بھی موجود تھے اور انہوں نے ذہنی صحت کے عالمی دن یعنی 10 اکتوبر کو نوجوان میزبانوں سے بات چیت کی۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل نے بتایا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ 2019 میں، مرد ہو یا عورت، میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ ٹرول کی جانے والی شخصیت تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب ان میں سے 8 ماہ تو میں نظر بھی نہیں آئی تھی، میں اپنے بچے کے ساتھ میٹرنٹی لیو پر تھی، اس سے بچا نہیں جاسکتا۔

میگھن مارکل نے مزید کہا کہ جھوٹی افواہیں کسی شخص کی ذہنی اور جذباتی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ جذبات مجروح ہونا، الگ تھلگ رہنا کیسا محسوس ہوتا ہے۔

دوسری جانب شہزادہ ہیری نے اعتراف کیا کہ اس طرح پُرامید ہونا ان کے اور ان کی اہلیہ کے لیے چیلنجنگ ہوسکتا ہے۔

شہزادہ ہیری نے کہا کہ اچھے دن ہوتے ہیں، برے دن ہوتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ سیلف کیئر کو اولین ترجیح دینا سب سے زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور ہونا کمزوری نہیں بلکہ کمزوری ظاہر کرنا وہ بھی آج کے دور میں ایک قوت ہے۔

میگھن مارکل نے گزشتہ برس آئی ٹی وی نیوز انٹرویو سے متعلق بھی بات کی اور لوگوں کو یہ کہہ کر حیران کردیا کہ کئی لوگوں نے مجھ سے یہ نہیں پوچھا کہ کیا میں ٹھیک ہوں؟

اس وقت ہیری اور میگھن کا بیٹا 5 مہینے کا تھا اور انہوں اپنا افریقہ کا دورہ مکمل کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv