تازہ تر ین

پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور سندھ کے بعد پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پنجاب میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولی تھین بیگز ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہیں۔

عدالت نے پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کا استعمال روکنے پر سختی سے عمل کرانے کا حکم بھی دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے جب کہ سندھ حکومت بھی پولی تھین بیگز پر پابندی عائد کر چکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv