تازہ تر ین

سانحہ گجر پورہ میں ملوث گینگ کو پولیس اور با اثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف

ہر زیادتی کیس کے بعد متاثرہ خاندان پر دباو ڈال کر، دھمکیاں دے کر صلح کر لی جاتی تھی، ملزم عابد اور ساتھیوں نے 2013 میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم پھر بھی مقدمے سے بچ گئے

لاہور (ویب ڈیسک ) سانحہ گجر پورہ میں ملوث گینگ کو پولیس اور با اثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف ، ہر زیادتی کیس کے بعد متاثرہ خاندان پر دباو ڈال کر، دھمکیاں دے کر صلح کر لی جاتی تھی، ملزم عابد اور ساتھیوں نے 2013 میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم پھر بھی مقدمے سے بچ گئے۔تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ سانحہ گجر پورہ میں ملوث گینگ کو پولیس اور با اثر شخصیات کی باقاعدہ سرپرستی حاصل رہی ہے۔ پولیس اور با اثر شخصیات کی سرپرستی کی وجہ سے ہی یہ گینگ ہمیشہ سے قانون کی گرفت سے بچتا آیا ہے۔ بااثر شخصیات اور پولیس ہی ماضی میں گینگ کی متاثرہ خاندانوں سے صلح کراتے رہے ہیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ 2013 میں مزدور کے سامنے اس کی اہلیہ اور 15 سالہ بیٹی سے زیادتی کی گئی تھی۔

سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد اور اس کے ساتھیوں نے غریب مزدور کی اہلیہ اور بیٹی کو ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے کے مقدمے میں تمام تر شواہد موجود ہونے کے باوجود ملزم عابد اور اس کے 4 ساتھیوں کی بریت ہوئی تھی ۔ ملزمان کی متاثرہ خاندان کے ساتھ با اثر شخصیات نے صلح کرائی تھی۔ حیران کن طور پر عدالت میں ملزمان کی بجائے غریب مزدور نے صلح نامہ پیش کیا تھا جس کے بعد کیس بند کر دیا گیا۔اب بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی ٹریس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے عابد علی کے گینگ کی جانب سے ماضی میں کی گئی تمام وارداتوں کی تفصیلات کی دوبارہ سے چھان بین کی جائے گی۔ مزید انکشاف ہوا ہے کہ گینگ 3نہیں 4افراد پر مشتمل ہے۔ گینگ عابد علی، شفقت،اقبال بالا مستری اورعلی شیر پر مشتمل تھا۔ اس گینگ کے 2 فرد شفقت اور اقبال کو گزشتہ 2 روز کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ علی شیر نامی ملزم پہلے سے ہی جیل میں ہے، جبکہ مرکزی ملزم عابد علی تاحال مفرور ہے۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv